سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہےمیں نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیاہے، سفر پر جاتے وقت رسپانس نہیں ملا،جس رات جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا اس رات رویا تھا۔
مشتاق احمد نے کہاکہ 19ستمبر کو جماعت اسلامی سے مستعفی ہو گیا تھا،حافظ نعیم آج بھی میرے لئے محترم ہیں،ضروری نہیں کوئی پارٹی چھوڑے تو جھگڑے کے ساتھ چھوڑے،ان کاکہناتھا کہ میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، میں فلسطین، فری میڈیا اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کروں گا۔