وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری فائل فوٹو وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے   تعیناتی کے  باضابطہ طور پر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تعینات کیا گیا۔

 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کے کیپٹن (ر) محمد محمود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر تھے،کیپٹن (ر) محمد محمود کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی۔

install suchtv android app on google app store