قومی مالیاتی کمیشن دوبارہ تشکیل، وفاقی وزیر خزانہ چیئرمین اور صوبائی وزرائے خزانہ اراکین ہوں گے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

صدرِ مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت وفاقی وزیرِ خزانہ کو قومی مالیاتی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ اجلاسوں کی سربراہی کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں کے درمیان محاصل کی منصفانہ تقسیم کے فارمولے طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔

نوٹیفیکشن کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ کمیشن کے اراکین مقرر کر دیا گیا ہے۔

ناصر محمود کھوسہ پنجاب کے ممبر این ایف سی مقرر ،ڈاکٹر اسد سید سندھ کے ممبر این ایف سی ہونگے۔

ڈاکٹر مشرف رسول کے پی کے ممبر این ایف سی مقرر،فرمان اللہ ممبر بلوچستان مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

قومی مالیاتی کمیشن وسائل کی تقسیم سے متعلق سفارشات پیش کریگی،کمیشن وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی وسائل کی تقسیم کی تجاویز دیگا ۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان اخراجات کا بھی جائزہ لیا جائے گیا،قومی نوعیت کے بڑے منصوبوں سے متعلق کمیشن اپنی تجاویز پیش کریگا۔

install suchtv android app on google app store