آزاد کشمیر میں عوامی تحفظات کو مذاکرات سے حل کیا جائیگا، احسن اقبال

  • اپ ڈیٹ:
آزاد کشمیر میں عوامی تحفظات کو مذاکرات سے حل کیا جائیگا،احسن اقبال فائل فوٹو آزاد کشمیر میں عوامی تحفظات کو مذاکرات سے حل کیا جائیگا،احسن اقبال

آزاد کشمیر میں عوامی تحفظات کو مذاکرات سے حل کیا جائیگا،احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے آزاد جموں وکشمیر میں عوامی تحفظات اور احتجاج کو مذاکرات اور قانونی طریقوں سے حل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ احسن اقبال نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت عوام کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں پُرامن اور تعمیری انداز میں حل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لینے اور متعلقہ فریقوں سے بات چیت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کے رکن کے طور پر مظفر آباد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے جائز تحفظات دُور کرنے کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال کرے گی۔ احسن اقبال نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت عوام کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں پُرامن اور تعمیری انداز میں حل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store