جرمن سفیر اینا لیپل کی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

جرمن سفیر اینا لیپل کی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب سے ملاقات فائل فوٹو جرمن سفیر اینا لیپل کی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب سے ملاقات

جرمن سفیر اینا لیپل کی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات، وزیر خزانہ نے جرمن حکومت کی مالی و تکنیکی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جرمن سفیر کو معیشت کی اہم شاہراوں میں بہتری پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ریویو مشن اور اصلاحات پر پیش رفت سے متعلق بریف کیا، حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ملک کی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کے خواہاں ہیں، وزیر خزانہ نے جرمن کمپنیوں کو مکمل تعاون اور سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

 جرمن سفیر نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا، پاکستان اور جرمنی نے اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

install suchtv android app on google app store