سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، امیدواروں کی عارضی فہرست کل جاری ہوگی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، امیدواروں کی عارضی فہرست کل جاری ہوگی فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، امیدواروں کی عارضی فہرست کل جاری ہوگی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقدہونگے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اوراعتراضات پر سماعت آج کی جائے گی،انتخابات کے لئے امیدواروں کی عارضی فہرست کل جاری ہوگی۔ یکم اکتوبر کو اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ ہوگی،3اکتوبر تک ان اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔

امیدوار 4 اکتوبر دوپہر 2 بجے تک اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے،4اکتوبرکوہی سہ پہر ساڑھے 3 بجے حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ ملک بھر سے کل 4379 وکلاووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار دیئےگئے ہیں۔ لاہور سے 1460، ملتان سے 315اور بہاولپور سے 145 وکلاووٹ کاسٹ کرینگے۔ راولپنڈی سے 805، خیبرپختونخوا سے 593 ،سندھ سے 741 اور بلوچستان سے 322 وکلاء شامل ہیں۔ پولنگ صبح ساڑھے 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی،نتائج کا اعلان انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store