یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکرمیں پھنسے پاکستانی محفوظِ ، دفتر خارجہ کی تصدیق

یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکرمیں پھنسے پاکستانی محفوظِ ، دفتر خارجہ کی تصدیق فائل فوٹو یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکرمیں پھنسے پاکستانی محفوظِ ، دفتر خارجہ کی تصدیق

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز یمنی پانیوں سے روانہ ہوچکا ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل کے قریب ایک ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی، ٹینکر پر کثیرالقومی عملہ موجود تھا جس میں 24 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کے متعلقہ سفارت خانوں نے یمنی حکام سے رابطہ قائم کیا تاکہ جہاز کے عملے کی خیریت کو یقینی بنایا جاسکے اور جہاز کو دوبارہ روانہ کرنے کے اقدامات کیے جاسکیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشنز نے عملے کے اہل خانہ سے مسلسل رابطہ رکھا اور انہیں تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہے آج یہ ایل پی جی ٹینکر بندرگاہ سے روانہ ہو چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جہاز یمن کے پانیوں سے نکل رہا ہے، جہاز پر موجود تمام عملہ بشمول پاکستانی شہری محفوظ اور خیریت سے ہے۔

install suchtv android app on google app store