وزیراعظم کی اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، بیرونی دہشت گردی کا معاملہ اٹھادیا

وزیراعظم شہبازشریف نےاقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف نےاقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی

وزیراعظم شہبازشریف نےاقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، ملاقات میں عالمی چیلنجز کے حل کیلئے کردار ادا کرنے پر پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ترقی پذیرممالک کی مؤثر آوازکو شامل کرنےمیں اقوامِ متحدہ ک اکردار قابل تحسین ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنےکیلئے مالی وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے جموں وکشمیر تنازع کے منصفانہ اور پُرامن حل پر زور دیا،سندھ طاس معاہدے اور بیرونی دہشت گردی جیسے معاملات بھی اٹھائے۔

وزیراعظم نےغزہ میں فوری جنگ بندی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔

سیکریٹری جنرل نے پاکستان کےاصولی مؤقف اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عالمی امن و ترقی کے لیے ایک مضبوط آواز ہے۔

install suchtv android app on google app store