امریکہ میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی، فیس میں کتنا اضافہ ہوا؟

ایچ ون بی ورک ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی ہے فائل فوٹو ایچ ون بی ورک ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن کو محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورک ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نے اس سلسلے میں حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ایچ ون بی ویزا کے لیے سالانہ فیس اب ایک لاکھ ڈالر ہوگی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں کو ایچ ون بی ویزا کے لیے بڑی رقم ادا کرنی پڑے گی۔

رپورٹس کے مطابق اس نئے اقدام سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگے گا، کیونکہ یہ کمپنیاں بھارت اور چین سے ماہرینِ ٹیکنالوجی کو امریکا میں ملازمت فراہم کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ویزا فائل کرنے کی فیس 215 امریکی ڈالر سے شروع ہو کر مختلف صورتوں میں کئی ہزار ڈالر تک جاتی تھی۔

تاہم اب ایک لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ فیس کا فیصلہ کمپنیوں اور امیدواروں کے لیے بری صورتحال پیدا کرے گا۔

install suchtv android app on google app store