ملتان اور پنجاب کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے فائل فوٹو ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پنجاب کے تمام اضلاع سے پی ڈی ایم اے کو زلزلے کے ابتدائی تاثرات موصول ہوئے، جس میں ریکٹر اسکیل پر شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان تھا، جس کی گہرائی تقریباً 55 کلومیٹر تھی۔

پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی جانچ میں مصروف ہے تاکہ کسی بھی نقصان کی فوری نشاندہی کی جا سکے۔

پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔

زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store