بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نمبر 2 کی سماعت آج (پیر) اڈیالہ جیل میں منعقد ہو گی۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے جج کیس کی کارروائی کی نگرانی کریں گے جبکہ فریقین کے وکلاء بھی پیش ہوں گے۔ سماعت کے دوران عدالت میں شواہد اور گواہان کے بیانات قلمبند کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ عدالتی کارروائی پرامن اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے۔
کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔
کہ 12 دسمبر 2024 کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔