بیجنگ میں شہباز شریف اورولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

بیجنگ میں شہباز شریف اورولادیمیر پیوٹن کی ملاقات فائل فوٹو بیجنگ میں شہباز شریف اورولادیمیر پیوٹن کی ملاقات

بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کی ملاقات، ولادیمیر پیوٹن نے سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز کی تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے سربراہی اجلاس کے بعد بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

شہبازشریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، روسی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت قدرتی آفات کاسامنا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ پاک روس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روس سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

دوران ملاقات روسی صدر نے شہباز شریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے غیر رسمی ملاقات کی، ساتھ ہی وزیراعظم کی صدر بیلاروس الیکزانڈر لوکاشینکو اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور تاجکستان کے صدر سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے ترکمانستان اور کرغستان اور مالدیپ کے صدور سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اینتونیو گوتیرس سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

install suchtv android app on google app store