قومی اسمبلی اجلاس: کے الیکٹرک پر شدید تنقید، متعدد شکایات کے انبار لگ گئے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے خلاف اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار فائل فوٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے خلاف اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے خلاف اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک معمولی واجبات کی عدم ادائیگی پر پورے علاقے کے فیڈر بند کر دیتی ہے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ جیسے ہی کے الیکٹرک کا معاملہ اٹھا، کراچی کے تمام ایم این ایز نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔

پی پی پی کے رکن منور علی تالپور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک یا دو گھروں نے بل ادا نہیں کیا تو صرف ان کی بجلی منقطع کریں، پورے گاؤں کی بجلی بند کرنا کہاں کا انصاف ہے؟

وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو نے یقین دلایا کہ بجلی سے متعلق سب کی جو شکایات ہیں ان کو حل کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ ممبران کو بلائیں ان سے میٹنگ کریں اور مسئلہ حل کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کے الیکٹرک سے متعلق سوال مؤخر کر دیا۔ انہوں نے کراچی کے مسئلے پر متعدد اراکین کو وزیر مملکت سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔

ایاز صادق نے کہا کہ امین الحق صاحب اور باقی ممبران جائیں اور وزیر مملکت کے ساتھ میٹنگ کریں۔

install suchtv android app on google app store