پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے: فیلڈ مارشل

  • اپ ڈیٹ:
پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے: آرمی چیف فائل فوٹو پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے: آرمی چیف

پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری وفود نے شرکت کی کانفرنس کا عنوان ’’ رابطوں کو مضبوط اور امن کو یقینی بنانا‘‘ رکھا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مہمان عسکری وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مہمان عسکری وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے۔

کانفرنس میں وسط اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک حالات پر جامع بات چیت کی گئی ، سیکیورٹی تعاون، تربیتی اقدامات اور انسداد دہشتگردی کیلئے بہترین حکمت عملی کے تبادلےپر زور دیا گیا ، مشترکہ تربیت، انسداد دہشتگردی اور انسانی ہمدردی کی کارروائیوں پر اتفاق کیا گیا۔

شرکا نے پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی اور دفاعی سفارت کاری کے اقدام کو سراہا جبکہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن، باہمی تعاون اور مشترکہ سیکیورٹی مفادات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔

سپہ سالار نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری مصروفیات کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کا خواہاں ہے، اِس مقصد کیلئےشراکت دار ممالک کے ساتھ کام کرنے کیلئےپوری طرح پُرعزم ہیں۔

مندوبین کی امن، احترام، قومی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کی توثیق کی گئی ۔

 

install suchtv android app on google app store