چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تاجک جنرل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک جنرل نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج نے بے پناہ قربانیاں دیں۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اور پاکستان اور تاجکستان میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق پایا گیا۔