ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس فیصلہ کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

  • اپ ڈیٹ:
سپریم کورٹ آف پاکستان فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان

ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے تین دو کے فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے، جس میں فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کی منتقلی عدلیہ کی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے اور اس سے عدالتی خودمختاری متاثر ہو سکتی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ججز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں منتقلی عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے اور اس کا مقصد آزاد ججز کو پیچھے دھکیلنا ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے بعض ججز نے مداخلت کے خلاف خط لکھا، مگر ان خطوط پر کارروائی کے بجائے ان کی سینیارٹی متاثر کی گئی۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کی منتقلی صرف عارضی ہو سکتی ہے، جبکہ مستقل تبادلہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر کے پاس ججز کی منتقلی یا سینیارٹی کا تعین کرنے کا اختیار نہیں، اور اس عمل میں آئین کے آرٹیکل 175-A کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

اپیل میں عدلیہ کی آزادی، ججز کی سینیارٹی اور عدالتی خودمختاری کے تحفظ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنا گیا کہ ایگزیکٹو نے اپنی مرضی کے ججز سے عدالتیں بھریں جو کہ آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store