امیر مقام کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کی حکمتِ عملی پر غور

امیر مقام کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کی حکمتِ عملی پر غور فائل فوٹو امیر مقام کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کی حکمتِ عملی پر غور

وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے جاری رابطوں پر بھی بات کی جبکہ سینیٹ انتخابات کے لیے متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی پر اتفاق رائے بھی ہوا۔

install suchtv android app on google app store