یوم شہدائےکشمیرپرصدرمملکت اوروزیراعظم کا شہداء کو خراج عقیدت

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف فائل فوٹو صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے تیرہ جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کیلیے ڈٹ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج کشمیری عوام جس عظیم جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ انہی بائیس شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے۔

شہدا کی جاں نثاری نے کشمیری قوم کے دلوں میں آزادی کی جو شمع جلائی، وہ آج بھی روشن ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ انہیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے،

ہم تمام کشمیری شہداء کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج کے دن حکومت پاکستان ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مسئلے کا حل اور جموں کشمیر کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔،

install suchtv android app on google app store