وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے۔ وزیراعظم ازبکستان کے 2 روزہ دورے پرآذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے تاشقند پہنچے جہاں ازبک وزیراعظم، وزیرخارجہ اور تاشقند کے میئر نے ان کا استقبال کیا۔نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِتجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری عبدالعلیم خان سمیت دیگر ان کے ہمراہ ہیں۔
