ڈاکٹروں کے قتل پر بلوچستان کے ہسپتالوں میں ہڑتال

خضدار اور مستونگ میں دو ڈاکٹروں کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی جارہی ہے، جس کے باعث او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔

 

خضدار میں گذشتہ روز ڈاکٹرداود عزیز اور مستونگ میں تین روز قبل ڈاکٹر عبدالحمید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر گذشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے تین روز ہ سوگ اور سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ آج ڈاکٹرز نے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز میں کام بند کردیا ہے اور اس صورتحال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store