کوئٹہ، ڈبل روڈ پر دھماکا، زخمی افراد کی تعداد بارہ ہوگئی

کوئٹہ ڈبل روڈ پر دھماکا کوئٹہ ڈبل روڈ پر دھماکا

کوئٹہ : کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 12ہوگئی۔ زخمیوں میں تین پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کا ہدف پولیس کی گاڑی تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہل کار بھی شامل ہیں

install suchtv android app on google app store