خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک فائل فوٹو خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زہری میں کامیاب آپریشن کیا گیا، اس دوران فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کارروائی کے دوران 20 سے زائد خوارج زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔ زہری کے عوام نے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فورسز عوام کے تحفظ کے لیے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی پر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store