علیحدگی پسند دہشتگردوں کو افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔  ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کو قانون کے مطابق جواب دینا ہوگا، 19 سال کے نوجوان کو نوکری نہ ملنے پر بندوق اٹھانے پر مجبور کرنا ظلم ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بارے میں جو باتیں 40 سال سے بتائی جارہی ہیں وہ درست نہیں، دہشت گرد کا کوئی قبیلہ نہیں ہے، بلوچستان کو حقوق سیاسی جدوجہد کے ذریعے پارلیمنٹ سے ملے، تشدد کی سیاست سے نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 21 جون 2001کو فراری کیمپ بنائےگئے، 2008 کا الیکشن بلوچستان کا سب سے پرامن الیکشن تھا، 2016 تک بلوچستان زیادہ تر پرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018 میں چھوڑا گیا انہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےکیس میں کئی ایسے ممالک ہیں جہاں سے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جاتی ہے، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان نہیں ٹوٹے گا، ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں، بلوچستان میں لوگ سسٹم کو نہیں بدلنا چاہتے، دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، چند عناصر بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کو قانون کے مطابق جواب دینا ہوگا، 19 سال کے نوجوان کو نوکری نہ ملنے پر بندوق اٹھانے پر مجبور کرنا ظلم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور کوئٹہ کا کوئی موازنہ نہیں ہے، پنجاب اور بلوچستان میں ترقی پر جھگڑا نہیں ہے، اگر ترقی پر جھگڑا ہوتا تو مزدوروں کو قتل نہ کیا جاتا، لڑائی جھگڑے سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملا، پاکستان کا ہر شہری آئین کے تحت احتجاج کرسکتا ہے لیکن سڑکیں بندکرنا غلط ہے، ایمبولینس میں مریض کو مرنے دینا ظلم ہے، احتجاج کا یہ طریقہ کسی صورت درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،مسنگ پرسن پر تحریک چلانے والے مسنگ پرسن کی کوئی بات تقریروں میں نہیں کرتے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنے والوں کو بلوچستان کی پسماندگی میں فائدہ ہے، ہم پہلی حکومت ہیں جس نے لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنےکا فیصلہ کیا۔

install suchtv android app on google app store