فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے اہم شہر تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر مقامی حکام اور سیکیورٹی فورسز سے ملاقاتیں کی گئیں تاکہ علاقے میں امن، استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کی رفتار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی ڈائنامکس اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملاقات میں اچھی حکمرانی اور عوامی شمولیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تربت، بلوچستان کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی ڈائنامکس اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
انہیں ترقیاتی منصوبوں اور سماجی و معاشی بہتری کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے حکام کے ساتھ ملاقات میں بہتر طرز حکمرانی اور عوامی شمولیت پر زور دیا۔
اس دوران عوامی ترقی کے لیے مشترکہ سول و ملٹری اقدامات کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
فیلڈ مارشل نے بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
اور خطے میں امن و استحکام کے قیام میں فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف کی۔
قبل ازیں تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔