گوشت کے ساتھ سرخ پیاز کا استعمال امراض قلب سے محفوظ رکھنے میں معاون

onion onion

آج کل گوشت کھانے اور دعوتیں اڑانے کا موسم اپنے عروج پر ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول کے مریض شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں، تاہم ایسے افراد کے لئیے ہے ایک خوشخبری حالیہ طبی تحقیق کے مطابق گوشت کے ساتھ پیاز کا استعمال دل کے امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے

سیخ کباب ، باربی کیو اور بریانی کے دن ختم ہوئے تو آغاز ہو رہا ہے گرما گرم تاثیر اوربھرپورغذائیت کے حامل روائیتی کھانوں ، لذیذ حلیم ، نہاری اور سری پائے کا، جنھیں موسم سرما کے آغاز میں بچے ہوں یا بڑے سبھی ذوق و شوق سے تناول فرماتے ہیں، اور جب پیٹ پوجا ہو اپنےعروج پر تو صحت کی کس کو فکر، کھانوں کے شوقین افراد کے لئیے اب صحت کے اس مسلئے کو بھی حل کر دیا ہے بین الاقوامی طبی ماہرین نے، جی ہاں، ایک نئی تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ اگر آپ گوشت کے ساتھ پیاز کا استعمال خاص کر بڑھا دیں گے تو آپ کا دل تندرست و توانا اور صحت مند رہے گا، عید قرباں کے بعد گوشت کا استعمال خاصا بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول کے مریضوں کے لئیے دل کے خطرات بڑھتے نظر آ رہے ہیں، ان خطرات کو کم کرنے اور خون میں چکنائی کی مقدار کو اعتدال سے نہ بڑھنے دینے کے لئیے ہمارے روائیتی ایشیائی کھانوں میں سرخی مائل پیاز کا استعمال نہائیت مفید ثابت ہوتا ہے، ہانک کانگ میں کی جانے والی اس تحقیق  کے مطابق سرخی رنگت مائل پیاز چکنائی کو کم رکھنے میں خاصی مددگار ثابت ہوتی ہے،اس تجرباتی تحقیق میں حصہ لینے والے افراد کوچکنائی سے بھرپورغذا کے ساتھ مسلسل آٹھ ہفتے سرخ پیاز کھلائی گئی جس کے مستقل استعمال سے ان کے خون میں چکنائی کی سطح بیس فیصد کم ریکارڈ کی گئی،طبی تحقیق میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پیاز کینسر سے محفوظ رکھتی ہے اور جن ممالک میں پیاز کا استعمال زیادہ ہے وہاں کینسرکے مرض کی شرح بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے،

install suchtv android app on google app store