گوشت اور ڈیری غذاؤں کا کم استعمال کس خطرناک بیماری سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے؟

ڈیری غذاؤں کے استعمال میں کمی کینسر کی مہلک اقسام کے خطرات کو 25 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ فائل فوٹو ڈیری غذاؤں کے استعمال میں کمی کینسر کی مہلک اقسام کے خطرات کو 25 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گوشت اور ڈیری غذاؤں کے استعمال میں کمی کینسر کی مہلک اقسام کے خطرات کو 25 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

تقریباً 80 ہزار افراد پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبزی خور افراد میں، گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں، کینسر کا خطرہ 25 فیصد کم ہوتا ہے۔

یہ اثر خاص طور پر بریسٹ کینسر اور کم عمر مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی شرح میں کمی کے حوالے سے نمایاں پایا گیا۔

محققین نے شمالی امریکا میں سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے اراکین کا آٹھ برس تک مطالعہ کیا، جس میں ان افراد میں کینسر کے خطرات میں اوسطاً 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اس گروپ میں کولوریکٹل کینسر کی شرح میں 21 فی صد، معدے کے کینسر کی شرح میں 45 فی صد اور لمفوما کی شرح میں 25 فی صد کمی دیکھی گئی۔

لیکٹو-اوو سبزی خور (جو ڈیری مصنوعات اور انڈے کھاتے ہیں) میں خون کے کینسر کی شرح کم تھی جبکہ پیسکاٹیرینز (جو گوشت میں صرف مچھلی کھاتے ہیں) کے کولوریکٹل کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات کم پائے گئے۔

install suchtv android app on google app store