فاٹا میں آج دوسرے روز انسداد پولیو مہم جاری

انسداد پولیو مہم انسداد پولیو مہم

 

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح فاٹا میں بھی آج دوسرے روز انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ جس میں سات لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت فاٹا کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں آج دوسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں دو ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس مہم میں سات لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث مہم نہیں چلائی جا سکتی ہے۔خیبر ایجنسی میں آج دوسرے روزبھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ایک لاکھ چالیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے۔خیبر ایجنسی کے ایجنسی سرجن ڈاکٹر سمین شنواری کے مطابق خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ جس میں 395ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ مہم کے دوران ایک لاکھ چالیس ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store