پاکستان میں ہڈیوں کی کمزوری میں تشویشناک اضافہ

پاکستان میں ہڈیوں کی کمزوری میں تشویشناک اضافہ فائل فوٹو پاکستان میں ہڈیوں کی کمزوری میں تشویشناک اضافہ

پاکستان میں ہڈیوں کی کمزوری (آسٹیوپروسس) ایک بڑھتا ہوا اور نظرانداز شدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ملک میں تقریباً 9.9 ملین افراد اس بیماری کا شکار ہیں، جن میں سے 7.2 ملین خواتین ہیں۔

20 اکتوبر کو دنیا بھر میں ہڈیوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، تاکہ ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کے مسائل پر توجہ دلائی جا سکے۔ جرنل آف دی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق کے مطابق ملک میں حاملہ خواتین اور بچوں میں وٹامن ڈی 3 کی کمی عام ہے اور یہ کمی غیر متحرک طرز زندگی اور متعدد حمل اس مسئلے کو بڑھا رہے ہیں، جس سے 2050 تک ہڈیوں کے مسائل سے متاثرہ افراد کی تعداد 12.01 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی اور کیلشیم کی افزودگی، سورج کی روشنی سے استفادہ اور جسمانی سرگرمی جیسے اقدامات بیماری کے اثرات کم کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا پیسیفک کانسورشیم آن آسٹیوپروسس نے 2019 میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے کام شروع کیا، مگر اس نے بھی پاکستان میں مقامی علاج کے رہنما خطوط کی غیر موجودگی کی نشاندہی کی۔

install suchtv android app on google app store