کیا دل کے دورے اور اسٹروک کے خطرات پر واقعی قابو پایا جا سکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

بلڈ تھنر کلوپیڈوگریل ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سے بہتر حفاظت کر سکتا ہے فائل فوٹو بلڈ تھنر کلوپیڈوگریل ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سے بہتر حفاظت کر سکتا ہے

تحقیق میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا کہ کلوپیڈوگریل ہیمرج کے خطرات کے بغیر ایک مؤثر آپشن ہے۔ بلڈ تھنر کلوپیڈوگریل ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سے بہتر حفاظت کر سکتا ہے۔

دی لانسٹ میں شائع ہوئی اور میڈرڈ میں منعقدہ یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانگریس میں پیش کی گئی تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ گلوپیڈوگریل (اینٹی پلیٹلیٹ دوا جو پلیٹلیٹس کو ایک دوسرے سے چپکنے اور لوتھڑا بننے سے روکتی ہے) خون رسنے کے خطرات میں بھی اضافہ نہیں کرتا جو کہ خون پتلا کرنے والی ادویات کا ایک عام اور خطرناک نقصان ہے۔

اس وقت ایسپرن ہلکی خوراکوں میں کورونری آرٹری ڈیزیز (ایک کیفیت جس میں کورونوری شریانوں میں چکنائی جمع ہوجاتی ہے) میں مبتلا افراد کو تجویز کی جاتی ہے۔

یہ دوا خون کو پتلا کر کے ہارٹ اٹیک جیسے وقوعات کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store