گنے کے جوس کے حیرت انگیز فوائد

  • اپ ڈیٹ:
گنے کا رس فائل فوٹو گنے کا رس

موسمِ گرما میں ہونے والی ڈی ہائیڈریشن کو باآسانی شکست دے سکتے ہیں

گرم موسم میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے آپ یقینا گنے کے جوس پر انحصار کر سکتی ہیں‘ بس یہ کہ جس جگہ سے آپ اسے خرید رہی ہیں اس جگہ کا انتخاب کرتے ہوئے آپ کو بے حد محتاط رہنا چاہیے کیونکہ یہ مسام دار ہوتے ہیں اس لئے انہیں صاف اور خشک جگہ پر مناسب و موزوں طریقے سے محفوظ رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔کیلشیم‘ میگنیشیم‘ پوٹاشیم‘ آئرن اور میگنیز کی کثیر رسد سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ موسمِ گرما میں ہونے والی ڈی ہائیڈریشن کو باآسانی شکست دے سکتے ہیں۔

 شدید گرم موسم میں جسم سے زائل ہونے والے پانی اور الیکٹرو لائٹس بحال کرنے کے لئے یہ ایک کامل مشروب کی حیثیت رکھتا ہے۔اسے متعدد اقسام کے مصالحہ جات خصوصاً پودینے‘ ادرک‘ کالے نمک اور لیموں کے ساتھ سرو کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس کے جوس کو مختلف اقسام کے پھلوں مثلاً پائن ایپل اور انار کے جوس کے ساتھ ملا کر بھی نوش جاں کیا جا سکتا ہے۔یہ خراب کولیسٹرول کو گھٹانے میں معاونت کرتا ہے اور خون میں گلوکوز لیول کو بے حد محفوظ طریقے سے توازن میں رکھتا ہے۔ٹھنڈے یخ گنے کے جوس کا ایک گلاس آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ آپ کے موڈ پر بھی معجزاتی اثرات مرتب کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store