فہد مصطفٰی، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی پہلی بارسلورسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔
پاکستانی شوبزانڈسٹری کے یہ تینوں سپرسٹارزپہلی بارفہدمصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم میں اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔
اس فلم کے حوالے سے بتایاجارہاہے کہ یہ کامیڈی فلم ہوگی جس کے ساتھ رومانس کابھی امتزاج نظرآئے گا۔
ماہرہ خان،فہدمصطفیٰ اورتابش ہاشمی کی اس فلم کی کہانی بلال عاطف خان نے لکھی ہے،وہی اس کے ہدایت کاربھی ہیں۔