کیا آپ جانتے ہیں پاکستانی ہر ماہ کتنے جی بی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں؟

انٹرنیٹ کا استعمال نئی حدوں کو چھو رہا ہے فائل فوٹو انٹرنیٹ کا استعمال نئی حدوں کو چھو رہا ہے

پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال نے عوامی زندگی کے انداز کو تیزی سے بدل دیا ہے۔

ڈیٹا دربار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے۔

کہ ایک عام پاکستانی صارف اب ہر ماہ اوسطاً 8پوائنٹ 4 گیگا بائٹ (جی بی) موبائل ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈیٹا کے استعمال میں 13پوائنٹ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے سال یہ شرح 7پوائنٹ 4 جی بی فی مہینہ تھی جبکہ 2020 میں یہ صرف 4پوائنٹ 9 جی بی تھی۔

یوں چار سالوں میں موبائل ڈیٹا کے استعمال میں مجموعی طور پر 71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے، مگر اس کے باوجود عوام کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی ایک لازمی ضرورت بن چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی اور قوتِ خرید میں کمی کے باوجود لوگ انٹرنیٹ کی دستیابی کو ترجیح دیتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں ملک بھر میں موبائل ڈیٹا کا مجموعی استعمال 13,002 پیٹا بائٹ تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ 

اسی دوران فکسڈ براڈ بینڈ کا استعمال 29 فیصد بڑھ کر 12,120 پیٹا بائٹ تک جا پہنچا۔

یہ اضافہ بہتر فور جی نیٹ ورک کوریج، اسمارٹ فونز کے بڑھتے استعمال، ویڈیو اسٹریمنگ، سوشل میڈیا اور آن لائن ورک کلچر کے فروغ کی وجہ سے ممکن ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی براڈ بینڈ رسائی 57 فیصد تک پہنچ گئی۔

کیونکہ زیادہ تر صارفین نے ٹو جی اور تھری جی سے تیز رفتار کنکشنز کی جانب رخ کیا تاہم انفراسٹرکچر کے مسائل اب بھی برقرار ہیں۔

کیونکہ صرف 9 فیصد موبائل ٹاورز فائبر نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موبائل ڈیٹا کی اوسط قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

جو اب 26پوائنٹ 6 روپے فی جی بی تک پہنچ گئی ہے ، یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 4پوائنٹ 3 فیصد زیادہ ہے۔

کئی برسوں تک ڈیٹا کی قیمتوں میں کمی کے بعد، ٹیلی کام کمپنیوں نے منافع میں بہتری کے لیے نرخوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک صارف سے حاصل ہونے والی ماہانہ آمدنی بھی بڑھ کر 276 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ ڈیجیٹل معیشت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، لیکن مہنگائی اور ناقص انفراسٹرکچر اب بھی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تیز رفتار، مستحکم اور سستی انٹرنیٹ فراہمی کے لیے مستقل سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

install suchtv android app on google app store