اداکارہ اسما عباس کا بیٹیوں کی اہمیت سے متعلق بڑا بیان

سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ بیٹیاں والدین کو بیٹوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر سمجھتی ہیں فائل فوٹو سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ بیٹیاں والدین کو بیٹوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر سمجھتی ہیں

سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ بیٹیاں والدین کو بیٹوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر سمجھتی ہیں اور وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی عطا ہوئی۔ اداکارہ نے حال ہی میں بیٹی زارا نور عباس کے ساتھ دی مدرہوڈ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور تجربات پر کھل کر بات کی۔

اسما عباس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے یہ سیکھا کہ کسی بھی معاملے میں فوری ردعمل دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرنی چاہیے اور بعد میں تسلی سے بات کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صبر اور برداشت کی یہ عادت انہیں اپنے والدین سے ملی، تاہم ان کی بیٹی زارا قدرے جذباتی ہے اور جلدی ردعمل دے دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زارا میں بھی وقت کے ساتھ صبر آیا ہے، خاص طور پر بیٹی کی پیدائش کے بعد۔ اسما عباس کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ بچے صرف والدین سے نہیں سیکھتے بلکہ والدین بھی اپنی اولاد سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

"میں نے زارا سے یہ سیکھا کہ انسان کو ضرورت سے زیادہ صبر بھی نہیں کرنا چاہیے،" انہوں نے بتایا۔

اسما عباس نے جذباتی انداز میں کہا کہ "پہلے میں زارا کا ہاتھ پکڑ کر چلتی تھی، اب وہ میرا ہاتھ تھام کر ساتھ چلتی ہے۔ مجھے ہمیشہ انتظار رہتا ہے کہ کب اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزاروں۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ روز قبل وہ اپنے والدین اور بہن کو یاد کرکے بے حد افسردہ اور جذباتی ہوگئیں۔

جس پر زارا نے ان کی بات تسلی سے سنی اور فوراً انہیں ڈانس کلاس لے گئی تاکہ ان کے شوق کے ذریعے انہیں خوش کیا جا سکے، جس کے بعد انہوں نے ڈانس ویڈیو بھی ریکارڈ کروائی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک بیٹی ماں کو سمجھ سکتی ہے، بیٹا ویسے نہیں سمجھ سکتا، بیٹا زیادہ سے زیادہ خوش کرنے کے لیے ڈنر پر لے جائے گا، لانگ ڈرائیو پر لے جائے گا یا پھر حوصلہ افزائی کے چند الفاظ کہہ دے گا۔

یہی وجہ ہے کہ بیٹیاں اپنی ماں کو بہتر انداز سے سمجھتی ہیں اور وہ شکر گزار ہیں کہ اللہ نے انہیں ایک بیٹی عطا کی۔

اسما عباس نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹوں سے بھی بہت محبت کرتی ہیں جو بہت اچھے بچے ہیں، لیکن بیٹی انہیں زیادہ بہتر طریقے سے سمجھتی ہے۔

install suchtv android app on google app store