اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک، غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف

اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا فائل فوٹو اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ہمشیرہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، اور ہیکر نے متعدد پیغامات بھیجے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اداکارہ اسماء عباس کے نمبر سے موصول ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسما کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا ہے۔

برائے مہربانی اس قسم کے پیغامات پر کسی بھی حال میں بھروسہ نہ کریں کیونکہ یہ مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن ہیں۔

شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں ہیکر نے اسما عباس کا نام استعمال کرتے ہوئے ابراہیم نامی شخص سے دس لاکھ روپے ادھار کے طور پر طلب کیے ہیں تاکہ اسے دھوکہ دیا جا سکے۔

اسماء عباس نے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ میرے نمبر سے بہت سے لوگوں کو پیغامات بھیج کر پیسوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے، لہٰذا اس قسم کے میسجز پر دھیان نہ دیں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے عزیزوں، دوستوں کو اس وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

install suchtv android app on google app store