وزن بڑھنے پر مذاق بنایا گیا، مسلسل تنقید سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا: کومل میر

وزن بڑھنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا فائل فوٹو وزن بڑھنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا

اداکارہ کومل میر نے انکشاف کیا ہے کہ بڑھتے وزن پر شدید تنقید نے ان کی شخصیت اور جذبات پر گہرا اثر ڈالا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنے بڑھتے وزن پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ذہنی اذیت پر بھی گفتگو کی۔

اداکارہ نے اپنے وزن سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے بڑھتے وزن پر مجھے اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ میں رونے پر مجبور ہوگئی۔

یہاں تک کے میرے آس پاس موجود لوگ بھی مجھے پر تبصرے کرتے تھے جس نے مجھے شدید متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو میں نے شروع میں مذاق میں لیا۔

کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک دو دن سے زیادہ چیز نہیں چلتی لیکن یہ تنقید تو بہت لمبی ہوگئی ہے مہینے بھی گزر گئے لیکن یہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

کومل میر کا کہنا تھا کہ میں آج بھی سوشل میڈیا پر کوئی چیز پوسٹ کروں تو کچھ لوگ ایسے ہیں جو میرے وزن پر لازمی کمنٹ کریں گے۔

میرے دوستوں نے مشورہ دیا کہ ایک ویڈیو بنا کر لوگوں کو بتا دوں جس پر میرا ردعمل تھا کہ میں کیوں لوگوں کو جواب دوں اور انہوں نے میری بات پر یقین نہیں کرنا۔

 

install suchtv android app on google app store