چند ایک جرمن اشاعتی اداروں نے اپنے ہاں شائع ہونے والے بچوں کے کلاسیکی ادبی شاہکاروں کے ایسے نئے ایڈیشن شائع کیے ہیں، جن میں وہ اصطلاحات بدل دی گئی ہیں، جنہیں متعصبانہ یا نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا جا سکتا ہے۔
ايرانی دارالحکومت تہران ميں پچھلے دنوں ہونے والی فن پاروں کی ايک نيلامی ميں قريب اسّی فن پارے کوئی دو ملين ڈالر ميں فروخت کيے گئے۔ اس تقريب ميں شہرت يافتہ فنکاروں اور کاروباری شخصيات نے شرکت کی۔
قدیم بابل شہر اپنی شان دار تاریخ اور ثقافت کے لیے شہرت تو رکھتا ہے، ساتھ ہی وہ اس حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے کہ اس کی تباہی میں کسی نے کسر نہیں چھوڑی۔ اب عالمی ادارے اور عراقی حکومت مل کر اس کے احیاء کی کوشش کر رہے…
جرمن شہر میونخ کے 28 جون تا چھ جولائی منعقدہ 31 ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں تفریح کا پرانا ذریعہ سینما اور کمپیوٹر گیمز کی جدید ترین دنیا ایک دوسرے کے مقابلے پر تھے۔ اس دوران حیرت انگیز مماثلتیں دیکھنے میں آئیں۔