ہم اور ہمارا سوشل میڈیا

ہم اور ہمارا سوشل میڈیا فائل فوٹو ہم اور ہمارا سوشل میڈیا

حضرت انسان دو طرح کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جہاں اس اشرف المخلوقات کی انفرادی زندگی ہے وہاں اسکا اجتماعی کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اجتماع یعنی معاشرہ یا society کو کہ ہر انسان کی ضرورت ہے۔ انسان چاہے جتنی بھی کوشش کرلے، اپنے آپ کو معاشرتی زندگی کو خود سے الگ نہیں کرسکتا۔

موجودہ دور پر نظر دوڑائی جائے تو یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ سوشل میڈیا انسان کو اصل رشتوں سے دور کر رہا ہے اور فطری تقاضوں کو توڑ رہا ہے۔ physical چیزیں سوشل بنتی جا رہی ہیں۔ لوگ قریب بیٹھ کر بھی میڈیا کے ذریعے آپس میں بات کر رہے ہیں
کچھ صدیاں پہلے لوگ حدود و قوانین کا خیال رکھتے تھے۔ گھروں میں نہیں جھانکا کرتے تھے۔ مگر آج ہمارے معاشروں کیا ہو رہا ہے؟ آج کے ماڈرن دور میں تمام حدود ختم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ قوانین الہی پائمال ہو رہے ہیں۔ پہلے مرد و خواتین آپس میں بات کرنے میں شرماتے تھے لیکن آج کے رنگین دور میں بےحیائی اور فحاشی کا سامان فیس بک اور واٹس ایپ کی دیواروں پر آویزاں کردیا گیا ہے۔ معاشرہ پست سے پست تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔
ایک ٹی وی کمرشل کو لے لیجئے۔ چند لمحات پر مشتمل اشتہار انسانی ذہن پر ایک ڈرامہ سیریل یا فلم سے کہیں زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ اس اشتہار کے پیچھے باقاعدہ محنت ہوتی ہے کہ کس طرح انسانی اذہان کو کھینچنا ہے۔
ایک اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انسان سوشل میڈیا کا استعمال مفت میں کر رہا ہے؟ نہیں! ایسا ہرگز نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے کے لیے انسان کو سمارٹ فون درکار ہے، انٹرنیٹ کے پیکجز درکار ہیں۔ اور سب سے اہم چیز انسان کا وقت اور اسکا وجود جو سوشل میڈیا طلب کرتا ہے اور بےوقوف انسان بخوشی دے بھی رہا ہے۔
یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس نئے میڈیا میں ہماری کیا زمہ داریاں ہیں؟ سوشل میڈیا کے میدان میں اپنے آپ کو حاضر رکھنا ہے اور دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔ دشمنوں کی سازشوں کو اسی میڈیا ہی کے ذریعہ ناکام بنانا ہے اور اپنے ملک و قوم و ملت و اسلام کا نام روشن کرنا ہے!
سوشل میڈیا انسان کو خود اس سے زیادہ جان چکا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اسے کیا پسند ہے کیا ناپسند ہے۔ اور اس انداز میں انسان کی پسند کو تبدیل بھی کردیتا ہے۔
میڈیا کی اس قسم نے تمام تر چیزیں اور ٹیکنالوجیز کو اپنے اندر سمو لیا ہے۔ ٹی وی پر آنے والے ہر کمرشل سے لیکر ایک ایک ڈرامہ یا فلم اب یوٹیوب اور فیس بک پر دستیاب ہے۔
سوشل میڈیا کا ضرورت کی حد تک استعمال کیجئے۔ فقط اہم امور میں صرف کیجئے۔ بےجا استعمال سے اجتناب کیجئے۔ فضولیات سے پرہیز کیجئے۔ اپنا قیمتی وقت، جو آپ اپنے گھر والوں کو دے سکتے ہیں اور دیگر نہایت اہم کاموں کو دے سکتے ہیں، خدارا اس طرح سے برباد نہ کیجئے۔

install suchtv android app on google app store