اوپیک پلس ممالک نے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے پر اتفاق کیا ہے، جو کہ روزانہ تقریباً 1 لاکھ 37 ہزار بیرل ہو سکتا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اتوار کو اوپیک اتحاد کے 8 اہم ارکان، بشمول سعودی عرب اور روس، نے کہا کہ انہوں نے اپنی تیل کی پیداوار میں مزید معمولی اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
