سونے کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونا 69 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس کی نئی سطح پر پہنچ گیا فائل فوٹو سونا 69 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس کی نئی سطح پر پہنچ گیا

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی منڈی کے اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 5 ہزار 916 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سونا محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بڑھتی طلب کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 5247 روپے کی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔

install suchtv android app on google app store