اسٹاک ایکسچینج میں رکارڈ تیزی کا رجحان، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

بدھ کو دن کے اختتام پر پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 57ہزار سے اوپر بند ہوا۔

جمعرات کو کاروبارکے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا۔

تاہم انڈیکس میں کاروبار کے دوران معمولی کمی بھی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 500 کی سطح پر آگیا۔

install suchtv android app on google app store