ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فائل فوٹو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خزانہ ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل یہ 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 162 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 170 روپے 36 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کم کی گئی ہے جس کے بعد یہ فی لیٹر 178 روپے 27 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت فروخت 185 روپے 46 پیسے مقرر تھی۔

قیمتوں میں یہ تبدیلی 15 روز کیلئے کی گئی ہے اور اس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store