پنجاب میں گیس شارٹ فال سوا ارب کیوبک فٹ یومیہ کی بد ترین سطح تک پہنچ گیا ہے جس سے فیصل آباد میں صنعتوں اور سی این جی سٹیشنز کو جنوری میں پورا مہینہ گیس نہیں ملے گی۔
سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے عوام کو جہاں سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ ملا وہیں سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا لیکن اوگرا کے اس اضافے کو بھی سی این جی ایسوسی ایشن نے مسترد کردیا ہے
نئے سال کے آغاز پر حکومت نے عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ دے دیا۔ اوگرا نے سوئی گیس کے تمام صارفین کے لیئے قیمتوں میں چھ اعشاریہ ایک فیصد اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے