برطانیہ: افغانستان میں ڈرون کی تعداد دوگنی کرنے کا فیصلہ

برطانیہ نے افغانستان میں ڈرون حملے بڑحانے کے لیے مزید طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رائل ایئر فورس فوری طور پر پانچ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے خریدے گی۔ یہ طیارے آئندہ چھ ہفتوں میں آپریشن شروع کر دیں گے۔ طیاروں کے افغانستان پہنچنے کے بعد وہاں برطانوی ڈرونز کی تعداد دس ہو جائے گی۔امریکی ساختہ ان ڈرونز کو پہلی مرتبہ برطانیہ سے ہی کنٹرول کیا جائے گا۔ ان طیاروں کو خصوصی طور پر تیار کروایا گیا ہے جو صرف اٹھارہ ماہ کے کم ترین وقت میں تیار کئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store