امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا، القاعدہ سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے اجرا سے پہلے تبصرہ نہیں کر سکتے۔ رپورٹ سے متعلق عوام کو آگاہ کرنا چاہئے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کر کے دہشت گردوں نے پاکستانی عوام کو واضح پیغام دیا کہ وہ بچیوں کو ان کے بنیادی حقوق خصوصاً تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستانی عوام کو اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔