میانمار: فسادات پھر پھوٹ پڑے

برما میں مسلمانوں پر ایک بار پھر قیامت ڈھا دی گئی، میانمر میں مسلم کش فسادات کے دوران 11 مسلمان شہید کردیئے گئے۔

برما کے مسلم آبادی کے علاقے راکھینی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ اتوار کی شب شروع ہوا بدھ مت پیروکاروں نے مسلمانوں پر حملے کئے، تازہ ترین جھڑپوں میں 11 افراد جاں بحق جبکہ مسلمانوں کے تین سو گھروں کو آگ لگادی گئی ہے، جلائو گھیرائو کے واقعات میں پانچ سو سے زائد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔ برما میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہے اور ہزاروں مسلمان قتل کئے جاچکے ہیں اور ہزاروں بے گھر ہیں۔

install suchtv android app on google app store