کویت میں احتجاجی مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں سو مظاہرین اور گیارہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین اور حکام کا کہنا ہے کہ کویتی پولیس نے مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔حقوق انسانی کے لئے کویت سوسائٹی کے ڈائریکٹر محمد الحمیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کارروائی کے بعد ہسپتال میں لائے گئے زخمی مظاہرین کی تعداد سوسے تجاوز کرگئی ہے ۔