اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ کی پٹی پر فلسطینی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دوسویلین شہید ہوگئے،
زرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے واقعہ کے بعد بھی فلسطینی علاقوں پر نچلی پروازیں کرتے رہے۔ حالیہ چند روز کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور آئے دن بے گناہ شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے۔