ایران: طلبہ سے بھری بس الٹ گئی، 21 جاں بحق

ایران میں طلبہ سے بھری بس الٹنے کے نتیجے میں اکیس طلبہ جاں بحق اور  تیس زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پولیس آفیسر کرنل رضا نے کہا کہ حادثہ جنوب مغربی ایران میں تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ کرنل رضا کا کہنا تھا کہ بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے پھسلن تھی اور ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ  زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے طلبہ کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store