ایساف نے کہا ہے کہ افغان آرمی میں بھرتیوں کا نوے فیصد عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
ایساف کے مطابق افغان فوج میں اس سال دسمبر تک ایک لاکھ ستاسی ہزار فوجیوں کی بھرتی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اب تک ایک لاکھ چوراسی ہزار چھ سو چھہتر فوجیوں کی بھرتی مکمل کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب افغان پولیس میں بھی ایک لاکھ چھیالیس ہزار تین سو انتالیس اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا ہے جو کُل ہدف کا تیرانوے فیصد ہے۔ ایساف کا کہنا ہے کہ افغان تربیت کاروں نے پچاسی فیصد پولیس اہلکاروں اور پٹرولنگ پر مامور جوانوں کی تربیت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔