سعودی عرب مذہبی پولیس میں مزید خواتین کو شامل

سعودی عرب کی مذہبی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فورس میں مزید خواتین کو شامل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

سعودی اخبار سے بات کرتے ہوئے مذہبی پولیس کے سربراہ عبدالطیف عبدالعزیز الشیخ کا کہنا تھا کہ ان کو امید ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی ایک مہم کا آغاز کیا جائے گا۔سعودی عرب کی مذہبی پولیس ملک میں اسلامی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے جس میں مناسب لباس پہننے اور نماز کے اوقات بھی شامل ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں عبدالطیف عبدالعزیز الشیخ نے اعلان کیا تھا کہ وہ مذہبی پولیس کے اختیارات میں کمی کریں گے۔

install suchtv android app on google app store